Live Updates

ملک کا پیسہ تحفوں میں دیا جارہا ہے‘ ملک قرضوں میں جکڑاہو ا ہے اور صد و وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ٹپ تقسیم کررہے ہیں ‘ صدر و وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں میں ایک لاکھ چودہ سوڈالر اور تین ہزار پائونڈ کی ٹپ دی،اس ٹپ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ تحفوں میں دیا جارہا ہے ، ملک قرضوں میں جکڑاہو ا ہے اور صد و وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ٹپ تقسیم کررہے ہیں ،صدر و وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں میں ایک لاکھ چودہ سوڈالر اور تین ہزار پائونڈ کی ٹپ دی،اس ٹپ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں پر پہلے ہی کرپشن کے الزامات ہیں اور اب وہ بغیر کسی ضابطہ کے ٹپ تقسیم کرکے خود کو مزید مشکوک بنار ہے ہیں،حکمرانوں نے اپنے کے لئے مزید مشکلات پیدا کرلی ہیں ،پوری قوم حکمرانوں کا سخت احتساب کا مطالبہ کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ہے ،عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات