ڈینگی کی روک تھام کیلئے واسا کی پانی کی ٹینکیاں فوری ڈھانپنے کی ہدایت

ہفتہ 18 فروری 2017 16:32

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے واسا کی پانی کی ٹینکیاں فوری مکمل کور کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور تمام متعلقہ حکام سے کہاگیاہے کہ و ہ فوری طور پر واسا کی تمام تنصیبات کا معائنہ کریں اور کسی جگہ پر پانی کی لیکج کی شکایت موصول ہو تو اس لیکج کو فوری روکنے کے علاوہ واٹر ٹینکس کے مقامات کو مکمل صاف اور درست کرنے کیلئے بھی بروقت اقدامات کو یقینی بنایاجائے تاکہ آئندہ سیزن میں ڈینگی کا پھیلائو روکنے کے عمل کو ہر حال میں فول پروف بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ واسا تنصیبات کے کنٹرول و الوز چیمبرز پر اس امر کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ وہاں پانی لیک نہ ہو اور ٹریٹمنٹ پونڈز میں بھی ڈینگی مچھر کا لاروا پیدا نہ ہونے پائے۔ انہوںنے کہاکہ وہ خود بھی تمام ڈسپوزل واٹر ورکس کا اچانک معائنہ کریں گے اور کسی جگہ پر پانی کی لیکج ، کوئی ٹینکی کھلی یا غیر شفاف پائی گئی یا کسی جگہ پر گندے پانی کے جوہڑ نظر آئے تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :