Live Updates

چوہدری رخسار احمد کی اسمبلی میں موجودگی الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، جرم ثابت ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دینے والے الیکشن کمیشن کے ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کھڑی شریف کے صدر فہد جاوید چوہدری کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:15

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کھڑی شریف کے صدر فہد جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری رخسار احمد کی اسمبلی میں موجودگی الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، جرم ثابت ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دینے والے الیکشن کمیشن کے ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے، عوامی ایم ایل اے چوہدری ارشد حسین کی درخواست پر فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے۔

افسوس ناک مقام ہے کہ ماضی میں بھی ساڑھے چار سال بعد فیصلہ سنایا گیا اور آج تک نااہل ہونے والے رکن اسمبلی سے مراعات اور فنڈز واگزار نہیں کروائے گئے اور اب ایک بار پھر ایک نااہل آدمی کو دوربارہ اسمبلی میں پہنچا دیا گیا ہے۔ چوہدری رخسار احمد سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیں گے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی حکومت بدترین دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہوئی، بہت جلد یہ حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ کھڑی شریف /میرپور زبانی جمع خرچ اور سیرو تفریح کے سواء کچھ نہیں تھا، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے ضلع کے دورہ پر ایک بھی ترقیاتی پراجیکٹ کا اعلان نہ کر کے وزیراعظم نے میرپور دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ یہ حکومت اور اسکے نااہل وزراء اور اراکین اسمبلی عوام سے جس اندازمیں انتقام لے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے انہیں انتخابات میں ووٹ نہیں دیئے تھے بلکہ دھاندلی سے یہ لوگ جیت کر اب عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات