دہشت گردی کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، جرمن چانسلر

ہفتہ 18 فروری 2017 15:17

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، جرمن چانسلر
میونخ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں متعدد اہم عالمی و علاقائی امور پر روشنی ڈالی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کے ساتھ یورپ کے تعلقات چیلنجنگ ہیں تاہم دہشت گردی سے لڑنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

مرکل نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام کا، بحیثیت ایک مذہب، دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ چانسلر مرکل نے اپنے خطاب میں نیٹو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسے کثیر الملکی اداروں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی سب کا مفاد ہے۔ مہاجرین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جنگ و جدل سے فرار ہونے والوں کو پناہ کی فراہمی یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :