ْبھارتی ایئر لائن کے لندن سے ممبئی جانے والے جہاز کی انقرہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 18 فروری 2017 15:14

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) بھارتی ایئر لائن ائر انڈیا کے لندن سے ممبئی جانے والے جہاز نے انقرہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ 252 مسافر بردار جہاز کے ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ای ون 130 جہاز کے پرتگالی مسافر63 سالہ اینجیلو پرئیٹو کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا جس پر پائلٹ نے اس مسافر کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے فوری طور پر انقرہ کے ایئر پورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر جہاز اتارا جہاں پرتگالی باشندے کو فوری طبی امداد دی گئی جس کے بعد جہاز اپنی منزل مقصود کی طرف دو بارہ روانہ ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :