راولپنڈی،ڈی ایچ ویلی میں زمین کے مالکان پر قابضین کی فائرنگ

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوںکا احتجاج ،وزیر داخلہ،سی پی اوراولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 18 فروری 2017 15:04

راولپنڈی،ڈی ایچ ویلی میں زمین کے مالکان پر قابضین کی فائرنگ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ڈی ایچ ویلی میں زمین کے مالکان پر قابضین کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوںنے احتجاج اوروزیر داخلہ،سی پی اوراولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہل علاقہ رضوان کیانی،انتظارکیانی،اشفاق ،وقاراوردیگر نے بتایاکہ تحصیل وضلع روالپنڈی گائوں گھکٹرسنال کے قریب ڈی ایچ اے ویلی میں تعمیرات کا کام جاری ہے تاہم کچھ غنڈوں نے اسی تعمیرات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی جگہ پر قبضے کی کوشش کی جس پر زمین مالکان نے مزاحمت کی تاہم دوسرے گروپ نے ان پر فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف وہراس پایاجاتاہے،اہل علاقہ نے بتایاکہ قابض گروپ کے غنڈے ابھی تک موقع پر موجود ہیں اورتمام کے تمام مسلح ہیں،پولیس کو بھی رپورٹ کروائی ہے مگرشنوائی نہیں ہورہی،انتظار،رضوان ودیگر نے مذکورہ حلقے این اے 52سے منتخب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورسی پی اوروالپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غنڈوں سے ان کی زمینیں واگزارکرائیں اورمسلح افرادکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :