ترکی اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدوں پر پابندی لگائی جائے ، تاجروں ، صنعتکاروں اور مینو فیکچر ز کا مطالبہ

ہفتہ 18 فروری 2017 14:50

ترکی اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) تاجروں، صنعت کاروں اور مینوفیکچررز نے ترکی اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدوں پر پابندی، مقامی صنعت کو تحفظ، برآمدات کو فروغ دینے کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ٹریڈ اسٹریٹجی متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔

یہ مطالبات پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی جانے والی بجٹ تجاویز میں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے حکومت سے کہا ہے کہ نہ صرف نئے آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر پابندی عائد کی جائے بلکہ ماضی کے ایف ٹی ایز اور ترجیحی تجارت معاہدے (پی ٹی ایز) پر بھی نظرثانی کی جائے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے جائیں، موجودہ ایف ٹی ایز اور پی ٹی ایز پر نظرثانی کے لیے دوبارہ مذاکرات کے دوران تجارتی بہاؤ کے علاوہ 3 اہم مقاصد کو مدنظر رکھا جائے، اول ان معاہدوں کے نتیجے میں مقامی سطح پر زیاہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں، دوم ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو اور سوئم نان کموڈیٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :