بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کر وارہا ہے ‘قومی قیادت بھارتی دہشت گردی کے مقابلہ میں ایک پیج پر آئے‘نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو ح کے مطابق عمل کیا جائے

آل جموں کشمیر جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کامظفر آباد میں اجتماع سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کر وارہا ہے ‘قومی قیادت بھارتی دہشت گردی کے مقابلہ میں ایک پیج پر آئے‘نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو ح کے مطابق عمل کیا جائے۔حکومتی وسائل سے عوام الناس کو بھی مستفید کیا جائے ۔آزاد کشمیر میں مثالی فرقہ ورانہ ہم آہنگی موجود ہے۔

تصور جودی پر قاتلانہ حملہ کر نے والوں کے بے نقاب کیا جائے ۔ان خیا لات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مظفراباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاحریت کے مقابلہ میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے ۔بھارت افغانستان کے راستے اپنے ایجنٹوں کے زریعے ملک میں بد امنی پھلا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اور دشمن کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔وہ شیطانی قوتوں کا آلہ کار بنب کر شیطانی کرتوت کرتا ہے۔دہشت گردی کو کسی مذہب یا منسلک سے منسوب کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرف سے بھارتی فلموں کے پابندی باوجود بھارتی کلچر کے نام پر ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش بلخصوص پبلک ٹرانسپورٹ میں فحاشی و عریانی پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے توجہ نہ دینا افسوسناک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان ہی کہ موقع پر بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا تھا ۔جس کی وجہ سے بھارت ہمیشہ سے پاکستان کا دشمن نمبر ون رہا ہے ۔اور اس دشمنی کا اظہار ہمیشہ بر ملا کر رہاہے ۔پاکستان کو وہ حکمرا ن جو بھارت کے ساتھ تجارت کے نام پر روابط بڑھا رہے ہیں اور اپنی فیکٹریز میں نظریہ پاکستان کی نفی کر رہے ہیں ۔