ترک کشتی نے یونانی سمندری حدود کی خلاف وری کی، یونانی فوج

یونانی فورسزنے بھی سمندری حدودکی خلاف ورزی کی،ترکی کا انتباہ،یونان نے مستردکردیا

ہفتہ 18 فروری 2017 12:55

انقرہ/ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) بحیرہ ایجیئن میں ترک گشتی دستوں کی ایک کشتی نے یونانی سمندری حدود میں داخل ہو کر ہوائی فائرنگ کی، اس واقعے کے بعد یونانی بحریہ نے بحیرہ ایجیئن میں اپنی گشت بڑھا دی، دوسری جانب ترک حکام نے مشتبہ نقل و حرکت کے تناظر میں ایک انتباہ بھی جاری کیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں یونان کی فوج نے کہا کہ بحیرہ ایجیئن میں ترک گشتی دستوں کی ایک کشتی نے یونانی سمندری حدود میں داخل ہو کر ہوائی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

یونانی فوج نے اپنے ایک بیان میں ترکی کی طرف سے اس خلاف ورزی کو سنگین قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ اس واقعے کے بعد یونانی بحریہ نے بحیرہ ایجیئن میں اپنی گشت بڑھا دی ۔ دوسری جانب ترک حکام نے مشتبہ نقل و حرکت کے تناظر میں ایک انتباہ بھی جاری کیا ۔ ترک حکام کے اس انتباہی دعوے کو یونانی فوج نے مسترد کر دیا ہے۔ رواں برس جنوری میں بحیرہ ایجیئن کے ایک چھوٹے سے جزیرے کے قریب یونانی اور ترک جنگی بحری جہاز بھی آمنے سامنے آ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :