امریکا شامی بحران کے سیاسی حل پر رضا مند ہے ،ْ اتحادی ممالک کا دعویٰ

تمام ممالک شام کا سیاسی حل چاہتے ہیں ،صرف عسکری آپریشن اس تناظر میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتا ہے،جرمنی

ہفتہ 18 فروری 2017 12:53

امریکا شامی بحران کے سیاسی حل پر رضا مند ہے ،ْ اتحادی ممالک کا دعویٰ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) امریکی اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے شام میں قیام امن کی کوششوں کے لیے ایک سیاسی حل پر اپنی حمایت کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بون میں جاری جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ کانفرسن کے موقع پر ٹِلرسن نے ایسے ممالک کے گروپ سے ملاقات کی، جو شام میں اعتدال پسند باغیوں کے حامی ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا کہ تمام ممالک شام کا سیاسی حل چاہتے ہیں کیونکہ صرف عسکری آپریشن اس تناظر میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔ شام میں قیام امن کی کوششوں کے لیے آئندہ ماہ جنیوا میں مذاکرات کے نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ بون منعقدہ اس کانفرنس میں جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ نے کئی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :