مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرائی جارہی ہے،ملیحہ لودھی

ہفتہ 18 فروری 2017 12:39

مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرائی جارہی ہے،ملیحہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے کاز کو دبانے کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر کو تقویت دی جارہی ہے لیکن کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو خاموش کرانے کے لئے دہشت گردی کے حملے کیے جارہے ہیں اس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کی آواز بند نہیں ہو گی بلکہ ہم سفارتی اور دہشت گردی کیخلاف ہر محاذ پر اپنی حد کے اندر لڑیں گے ۔