مقبوضہ کشمیر : نامعلوم افراد کا بھارتی پولیس پر گرنیڈ حملہ ،2 زخمی ہوگئے

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر میں نامعلوم افراد کے گرنیڈ حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں پر گرنیڈحملہ سرینگر کے نواحی علاقے نوگام میں کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔