کینیڈا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی معاہدہ مثالی ہے،جرمن چانسلر
کینیڈین وزیراعظم کی میرکل سے ملاقات،ٹرمپ انتظامیہ اوراس کے نیٹوبارے موقف پر اظہارخیال کیاگیا
ہفتہ 18 فروری 2017 12:03
(جاری ہے)
اس میٹنگ میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے مغربی دفاعی اتحاد کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی نہ ہی انہوں نے امریکی موقف کی تائید میں کوئی لفظ ادا کیا۔
جرمن چانسلر نے کہاکہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی بہت اہم ہے،ہمیں نیٹو کی باہمی اقدار کا علم ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں نیٹو کی وجہ سے امریکا کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ تنظیم امریکا کے لیے بھی اہم ہے۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ اس اتحاد کے بارے میں اٹھنے والے سوالات پر مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی بات چیت ہونی چاہیے۔ادھراس ملاقات کے وقت سیٹا ڈیل کے مخالفین نے برلن میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ سیٹا ڈیل متوسط طبقے کے لیے پریشانی اور مسائل کا سبب بنے گی۔ ان کے خیال میں اس ڈیل سے روزگار کی منڈی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں کینیڈین وزیر اعظم امریکا کے دورے پر بھی گئے تھیم جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ معاملات کو فروغ دینے کی کوشش میں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.