پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی

کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 1135 پر خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام 1125 پر دیں، آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 فروری 2017 11:41

پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پاک فوج کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی کسی بھی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 1135 پر دیں جب کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کیعوام 1125 پر اطلاع کریں۔ واضح رہے کہ سانحہ سہون کے بعد سے پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔