ریپلکن پارٹی روس معاملہ کی باقاعدہ جانچ کرائے، ڈیموکریٹ پارٹی

ہفتہ 18 فروری 2017 11:36

ریپلکن پارٹی روس معاملہ کی باقاعدہ جانچ کرائے، ڈیموکریٹ پارٹی
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں نے ریپلکن پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونوں اور روس کے درمیان تعلقات کا پتہ لگانے کے لئے قابل اعتبار جانچ کروانے کا چیلنج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء چارلس سومیر نے کہا ہے کہ ہم نے بہت ہوشیاری سے ان معاملوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔اگر خفیہ جانچ ایجنسی سچ کے سامنے لانے کے لئے کام نہیں کرے گی تو ہم حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے کسی دوسرے متبادل کا استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :