ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں تارکین وطن امریکا بھر میں دفاتر اور سکولوں سے غیر حاضر رہے

ہفتہ 18 فروری 2017 11:36

ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں تارکین وطن امریکا بھر میں دفاتر اور سکولوں ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پورے امریکا میں تارکین وطن نے کاروبار بند رکھے اور طلبا کلاسوں میں نہیں گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔کارکنوں نے مہاجروں کے بغیر ایک دن منایا تاکہ غیر ممالک میں پیدا ہوئے لوگوں کی اہمیت اجاگر ہو جو امریکی آبادی کا 13 فی صد ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں 4 کروڑ ایسے افراد مقیم ہیں جنہوں نے امریکی شہریت اختیار کی ہے۔