ایران روس اور ترکی کا شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

ہفتہ 18 فروری 2017 11:31

ایران روس اور ترکی کا شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ایران روس اور ترکی نے شام سے متعلق آستانہ مذاکرات کے دوران شام میں جنگ بندی پر نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران روس اور ترکی نے جنھوں نے شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اہمتام کرایا ہے آستانہ تین اجلاس کے دوران اپنے سہ فریقی اجلاس میں شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے ۔

آستانہ تین مذاکرات میں جو جمعرات کو منعقد ہوئے تھے مذاکرات کے بانی تین ملکوں ایران روس اور ترکی کے وفود کے علاوہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندہ وفود، میزبان ملک کی حیثیت سے قزاقستان کے وفد اور مبصر کی حیثیت سے اردن اور امریکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :