عوام کر پٹ لوگوں کا راستہ روکیں تو حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ، پانچ سال میں کرپشن نے بہت ترقی کی ہے ، عوام بدحال پریشان نان شبینہ کے محتاج ہو کر خودسوزی وخودکشی پر مجبور ہو ئے ہیں،سابق وفاقی وزیر رند قبائل کے سربراہ سرداریارمحمد رند کاکارنر میٹنگ خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:35

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) سابق وفاقی وزیر رند قبائل کے سربراہ سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ عوام کر پٹ لوگوں کا راستہ روکیں تو حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ، گزشتہ پانچ سال میں کرپشن نے بہت ترقی کی ہے جبکہ عوام بدحال پریشان نان شبینہ کے محتاج ہو کر خودسوزی وخودکشی پر مجبور ہو ئے ہیں ۔ وہ اتوار کو رند پینل کے صوبائی اسمبلی کے لئے حلقہ پی بی 31 کچھی ٹو سے نامزد امیدوار میرعامر خان رندکی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی عوام کی قسمت بدلنے کا دن ہے اگر اس مرتبہ عوام نے صیح فیصلہ نہیں کیا تو پانچ سال پھرناامیدی کے بادل چھائے رہیں گے عوام کو چاہیے کہ گیارہ مئی کے دن اپنے ووٹ کا حق رند پینل کے امیدوارمیرعامر خان رند کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں انہوں نے کہا گزشتہ کئی سالوں کے دوران عوام کی بلاامتیاز تعصبات سے بالاتر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہماری کاکردگی عوام کے سامنے ہے بلوچستان میں سابقہ ناکام حکومت کرپشن وبدامنی کی وجہ سے ختم ہوئی سابق حکومت نے پانچ سال تک صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور اب لوٹ مار کی دولت سے الیکشن لڑرہے ہیں عوام کرپٹ لوگوں کا راستہ روکیں تو حقیقی تبدیلی آسکتی ہے اور عوامی حکومت قائم ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کے ضلع کچھی میں تمام اقوام برادری یکجا ہو کر بھائی چارے کو فروغ دیا ہے اور متحد ہو کر علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرتی رہی ہے انتخابات میں گیارہ مئی کے دن سیاست کو عبادت اور عوام کی خدمت گاری کا عمل سمجھنے والوں کے امیدوار رند پینل کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی بی 31 کچھی ٹو سے میر عامر رند کو کامیاب بنائے گیارہ مئی کا دن ضلع کچھی کی غریب عوام کی فتح کا دن ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :