ساہیوال ‘دہشت گردی کے واقعات کے بعد جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے بعد جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے یہ بات ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن چوہدری نوید رئوف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ ہائی سیکورٹی زون جیل جس میں دہشت گرد قید ہے ان کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اس سلسلہ میں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے تحریری طور پر ڈیمانڈ بھیج دی ہے ڈی آئی جی جیل خانہ جات چوہدری نوید رئوف نے مزید بتایا کہ کسی بھی ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لیے ہائی سیکورٹی زون جیل میں مشقیں جاری ہیں اور پولیس کو بھی سٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے قیدیوں کی ملاقات کے لیے آنے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،

متعلقہ عنوان :