لاہور ، کوئٹہ ،پشاور اورسیہون شریف میںہونے والے خود کش دھماکے ملکی استحکام و سا لمیت کیخلاف منظم شازشوں کا حصہ ہے

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنمائوں شیخ سلیم الرحمان ‘عاصم بخاری ‘حافظ عمران بھٹی و دیگر کا مشترکہ بیان

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ، کوئٹہ ،پشاور اورسیہون شریف میںہونے والے خود کش دھماکے ملکی استحکام و سا لمیت کے خلاف منظم شازشوں کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا شیخ سلیم الرحمان ، اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی نائب صدر محمد عاصم بخاری ، ادارہ نورِ نبوت کے سرپرستِ اعلیٰ حکیم سعید احمد سعید، اہلحدیث یوتھ فورس فیصل آباد کے صدر حافظ عمران بھٹی ، جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر چاچا عبدالرشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تمام مذہبی قوتیں اور مدارس پاک فوج ، سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

دہشت گر د اسلام اور وطن کے دشمن ہیں یہ شازشی عناصر ملک کو دہشتگردی سے کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہم ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا اس وقت پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم ہو ہے۔

دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارا تعاون پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ رہے گا۔پاکستان اللہ کی نعمت ہے ہم سب کو مل کر اس کی حفاظت کر نی چاہیے۔علماء اپنے وعظ اور تقرریوں میںمحبت ، بھائی چارہ اور الفت کی تلقین کریں۔دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے ہم دعا گو ہیں۔