7سالہ روسی بچی کا دل اس کے سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر دھڑکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 فروری 2017 23:51

7سالہ روسی بچی کا دل اس کے سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر دھڑکتا ہے

ورساویوا  دیکھنے میں بالکل دوسرے سات سالہ بچوں کی طرح ہے۔ اسے ناچنا، ڈرائنگ کرنا، کھیلنا اور کودنا پسند ہے لیکن اسے ایک غیر معمولی بیماری بھی لاحق  ہے۔اس بیماری کے باعث اس کا دل اس کے سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر دھڑکتا ہے۔
ورساویوا کو thoraco-abdominal syndrome یا Pantalogy of Cantrell نامی بیماری ہے۔
ورساویوا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دل  ہے اور میں  اکیلی ہوں جس کا دل ایسے ہے۔

ورساویوا کے دل کے اوپر بس جلد کی ایک پتلی تہہ ہے، جو اس کی حفاظت کرتی ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ جب وہ کپڑے پہنتی ہے تو دل کے اوپر نرم کپڑے  رکھتی ہے  تاکہ دوسرے کپڑے اسے متاثر نہ کریں۔
ورساویوا کا کہنا ہے کہ  میں گھومتی پھرتی رہتی ہوں، جمپ کرتی ہوں اور دوڑتی ہوں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ مجھے دوڑنا نہیں چاہیے مگر مجھے دوڑنا پسند ہے۔

(جاری ہے)


ورساویوا جب پیدا ہوئی تو روس کے ڈاکٹروں نے اس کی ماں ڈاری بورن کو بدترین خبر کے لیے تیار  رہنے کا کہہ دیا تھا۔

ڈاری اپنی بیٹی کو لے کر امریکا چلی آئی مگر یہاں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کے بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے وہ دل کا آپریشن کر کےاسے سینے کے اندر نہیں رکھ سکتے۔
ورسایوا اب ہالی ووڈ منتقل ہوگئی ہے جہاں  بلڈ پریشر کے لیے اس کا ادویات سے علاج جاری ہے۔اگر اس کا بلڈ پریشر  آپریشن کی حد تک کم ہو گیا تو ڈاکٹر اس کا آپریشن کر دیں گے۔

7سالہ روسی بچی کا دل اس کے سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر دھڑکتا ہے