وفاقی دارلحکومت کی مختلف مساجد میںمختلف علماء کرام کی خطبات جمعہ میںلاہور،کوئٹہ،پشاور ،سیہون شریف دھماکوں کی مذمت ،قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا پیغام

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت کی مختلف مساجد میںمختلف علماء کرام نے خطبات جمعہ میںلاہور،کوئٹہ،پشاور ،سیون شریف میں ہونیوالے دھماکوں کی مذمت کی اور قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا گزشتہ روز مختلف پی ڈبلیو کالونی ، اقبال ٹائون اور دیگر مقامات پر نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کو نظربند کر کے نریندر مودی، آر ایس ایس اور بی جے پی سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ حکمران بھارت نوازی ترک کریں۔

(جاری ہے)

یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔ اس سال انہیں نظر بند کر کے حکومت نے دنیا کو کمزور اور منفی پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة کی پالیسی منفی سیاست نہیں اور نہ ہی ہم توڑپھوڑ کے قائل ہیں تاہم امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

حکومت کشمیر پر مستحکم پالیسی واضح کرے اورمضبوط وآزاد وزیر خارجہ کا تعین کیا جائے۔بیرونی ڈکٹیشن کی بجائے خودمختار اور آزاد انہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید کو نظر بند کر کے حکمران کشمیر پر سودے بازی کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم کشمیر پر سودے بازی نہیں ہونے دے گی۔تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنا جرم ہے تو ہم سب مجرم ہیں۔

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں اور حافظ محمد سعید کے ساتھ ہے جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما اور شعبہ اساتذہ کے سربراہ حافظ طلحہ سعید نے اپنے خطبہ جمع میں خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی او رمذہبی تفریق کے بغیر نافذ کیا جائے ، اسلام کے نام پر دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ، افغان سرحد کے ساتھ بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں حکومت افغان و بھارت کی حکومت کو دو ٹوک جواب دے کہ یہ دہشت گردی کے اڈے ختم کیے جائیں ورنہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے ، حافظ محمد سعید کو بھارتی دبائو پر نظر بند کر دیا گیاحافظ سعید کی نظر بندی سے کشمیر میں لوگوں کو مایوسی ہوئی ، حافظ سعید کے نظر بند ہونے سے تحریک آزادی کی حمایت ختم نہیں کریں گے کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان میںبیگناہوں کا خون بہانے کا مجرم بھارت ہے ، یہ دھماکے پورے پاکستان پر حملہ اور اعلان جنگ کے مترادف ہیںد ہشت گردوںکے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان اقتصادی مضبوطی کی طرف جا رہا ہے جو بھارت کو برداشت نہیں،کشمیر کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کروائی گئی۔اب بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے،جامع مسجد عمر بن خطاب مارگلہ ٹائون میں مولانا عبدالوہاب ،جامع مسجد علی المرتضیٰ ترلائی میں مولانا یوسف غفاری ، جامع مسجد محمدپی ڈبلیو ڈی میں مولانا سعید طیب بھٹوی،جامع مسجد عثمان غنی سواں گارڈن میں مولانا عبداللہ حنیف ، جامع مسجد علی المرتضیٰ جی الیون میں عبداللہ ناصرنے خطاب کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نہتے لوگوں کو قتل کرنے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، اسلام کو بدنام کرنے کے لیے کچھ گروپوں کو آگے کیا جا رہا ہے ۔

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہاں قتل و غارت کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں دفاع پاکستان کے لئے قوم متحد و بیدار ہے،ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔،امن و امان کے قیام کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

متعلقہ عنوان :