حرف اکادمی (ہزارہ شاخ) کا16واں ماہانہ اجلاس

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)حرف اکادمی ہزارہ کا 16واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفتر واقع حویلیاں ہوا۔ محسن چوہان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ خورشید احمد عون صدرِ مجلس تھے۔ اجلاس کے آغاز میں بانو قدسیہ کی وفات پہ قراردادِ تعزیت پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس حسبِ روایت2ادوار پہ مشتمل تھا۔ نثری دور میں محسن چوہان نے انشائیہ اور اعجاز احمد یوسف زئی نے طنز و مزاح سے مزین تحریربعنوان ’’چھٹی کے لیے‘‘ تنقید کے لیے پیش کی۔ شعری نشست میں عامر شہزاد، سید نجم الحسن، محسن چوہان، آغا جعفر محمود ہاشمی، اعجاز یوسف زئی اور خورشید احمد عون نے اپنے کلام سے شرکا کو محظوظ کیا۔