میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف جا ری مہم کو مزید تیز ،15 افراد کے چالان ، 16کو نوٹسز جاری،50 لیٹرز غیر معیاری اور نان برانڈڈکھانا بنانے کا تیل قبضہ میں لے کر تلف کر دیئے ،17 کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف جا ری مہم کو مزید تیز کردیا ہے تاکہ شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

اس ضمن میں خصوصی طور پر تشکیل دی گئیں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں چھا پے مار کر ملا وٹ شدہ اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منا فی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائیاں عمل میں لا رہی ہیں تاکہ معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر جاری اس مہم کے دوران گزشتہ ہفتہ ان ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کا روائیاں کر کے پاکستان پبلک پیور فوڈ آرڈیننس 1969کی کے بر عکس اشیاء ِ خورد و نوش فروخت کرنے پر15 افراد کے چالان جبکہ 16افراد کو نوٹسسز بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں 50 لیٹرز غیر معیاری اور نان برانڈڈکھانا بنانے کا تیل قبضہ میں لے کر تلف کر نے سمیت 17 کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کا روائیاںجاری رکھی جائیں تاکہ لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جائے اور اس ضمن میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :