ڈپٹی میر اسلام آباد ذیشان نقوی کے زیر صدارت اجلاس ، شکایات کے ازالے کیلئے مارچ میں موبائل ایپلیکیشن متعارف کروانے کا فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) میٹرو کارپوریشن اسلام آباد سٹریٹ لائیٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی ڈپٹی میر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نقوی منعقد کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے آئندہ ماہ مارچ میں موبائل اپلیکیشن متعارف کروائی جا رہی ہے جسکے نتیجے میں شکایت موصول ہونے کی صورت میں 3 ایام کے اندر اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر تین دونوں میں کارروائی نہ کی.

شکایت خود کار نظام کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر کو چلی جائے گی جہاں پر شکایات کو دو دنوں میں حل کیا جائے گا. اگر ڈویژنل ڈائریکٹر دو دنوں میں بھی درخواست پر عمل درآمد نہ کر سکے تو درخواست خود کار نظام کے تحت چیرمین سٹریٹ لائیٹ کمیٹی کو موصول ہو جائے گی، چیئرمین اس شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر سٹریٹ لائیٹ الطاف خان، اسٹنٹ ڈائریکٹر ادریس کے علاوہ مختلف یوسیز کے چئیرمین انجم شہزاد تنولی، راشدہ سہیل، ملک ساجد، چوہدری منیر اشرف نے شرکت کی.

اجلاس میں چیرمین کمیٹی کو کپیٹل میں جاری اور مکمل کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی. اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایٹ انٹر چینج، فیض آباد کو مکمل طور پر روشن کیا گیا ہی. جبکہ کشمیر ہائی وے پشاور موڑ سے موٹر وے تک روشن کی گئی ہی. اس کے ساتھ ساتھ خبیر پلاذہ فلائی اوور، اسلام آباد کلب تا فیض آباد ، جناح سپر مرکز رانڈ اباوٹ سٹریٹ لائیٹ میں ایل ای ڈی استعمال کی جا رہی ہیں.اس کے ساتھ ساتھ F10 مرکز پر کام تکمیل کی طرف گامزن ہے ایک حصہ مکمل کیا گیا ہے اور دوسرے پر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :