پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 95رنز کا ہدف دے دیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:42

پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 95رنز ..
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 10ویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 95رنز کا ہدف دے دیا ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مصباح الیون کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر سیم بلنگ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

ٹیم کا مجموعی سکور 10 رنز تک پہنچا تو جارح مزاج بریڈ ہیڈن نے 6 رنز بنانے کے بعد گراﺅنڈ بدر ہوگئے جب کہ ڈیون سمتھ بھی 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق بھی 16رنز بنا کر اسامہ کا شکار بن گئے ۔ واٹسن 14گیندوں پر 26رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ عمران خالد بھی ایک رن بنا کر شعیب ملک کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے،آصف علی کی اننگز 5رنز تک محدود رہی،انہیں عثمان شنواری نے آﺅٹ کیا۔محمد سمیع بھی ایک رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 95رنز کا ہدف دیدیا۔کراچی کنگز کے لیے عماد وسیم اور اسامہ نے دو ، دو جبکہ عثمان نے ایک شکار کیا ۔