کوئٹہ،سالانہ مقابلہ حفظ و قرات 25فروری کو صبح 11بجے کمشنر آفس مسجد میں منعقدہو گا

جمعہ 17 فروری 2017 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سالانہ مقابلہ حفظ و قرات 25فروری2017کو صبح 11بجے کمشنر آفس کوئٹہ کی مسجد میں منعقد کیا جائے گا خواہش مند طلباء ، طالبات درخواست کے ساتھ مکمل کوائف کاپی، شناختی کارڈ ’’ب‘‘ فارم اور متعلقہ سکول ، کالج و مدرسہ کا سرٹیفکیٹ منسلک کرکے 22فروری2017 تک دفتر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ( جنرل برانچ) میں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :