کوہلو میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)کوہلو میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوہلوکے علاقے ماوند میں کا لعدم تنظیم یو بی اے کے اہم کمانڈرعظیم خان عرف بڈھا نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اور لیویز اور ایف سی حکام کے سامنے سرینڈر کردیا ،اس موقع پر فراری کمانڈر نے ایک ایل ایم جی،ایک راکٹ لانچر بمعہ7راکٹ،دو تھری ناٹ تھری رائفل،دو ہینڈ گرینڈاور ایک مائن بھی سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔