درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملہ کیخلاف سنی تحریک کی جانب سے سکھر، خیرپور سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سربراہ سنی تحریک محمد بلال سیلم قادری کی ہدایت پر سنی تحریک کے زیر اہتمام درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملہ کے خلاف سکھر، خیرپور ، نواب شاہ ، کندھکوٹ ، شکارپور ، جیکب آباد ، کشمور ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، پنوعاقل ، روہڑی ،سمیت سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں حتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابقسانحہ سیہون شریف کیخلاف ڈویژنل آفس سکھر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں صوبائی صدر میاں محمد اسلم قادری ، ضلعی کنونیئر خرم شہزاد ، انورکمال بلوچ ، فہیم الدین شیخ ، سید عمیر شاہ ، بلال سومرو سنی تحریک کے کارکنوں ، عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پرسنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو ودیگر مقررین نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی کا واقعہ ہے دہشت گردوں نے دھمال میں شریک معصوم بچوں ، خواتین زائرین کونشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے دہشت گرد انسان نہیں حیوان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :