ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا مہران ماڈل اسکو ل و کالج پنوعاقل کا دورہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے مہران ماڈل اسکو ل و کالج پنوعاقل کا دورہ کیا، اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عبداللہ گل انصاری ، مہران ایجوکیشنل سوسائیٹی کے چیئر مین محمد علی شیخ، جنرل سیکریٹری محمد اعظم بھٹو، جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار عباسی ، اساتذہ اکبر علی شیخ و دیگر نے انکا خیرمقدم اور اسکول و کالج آمد پراظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے مختلف کلاسوں اور تدریسی شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور مہران ماڈل اسکول و کالج کے معیار تعلیم کی تعریف کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور اساتذہ ہمارے مستقبل کے معماروںکے معمار ہیں، اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ طالبعلموں میں اچھے پاکستانی بن کر ملک و قوم کی خدمت کا شعور پیدا کریں، انہوں نے کہا کہ ایک اچھا تربیت یافتہ طالبعلم مسقبل میں ایک اچھا شہری ثابت ہو سکتا ہے اس کے لئے بچوں میں قانون کا احترام کا شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ نا خواندگی کا خاتمہ کر کے ایک اچھا تعلیم یافتہ اسلامی مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ، ایس ایس پی سکھرنے اس موقع پر اسکول کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔