مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی ویکسین سرنج کے ذریعے کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سکھر

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

سکھر۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آئندہ ماہ مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی ویکسین سرنج کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرسکھر وحید اصغر بھٹی نے انسداد پولیو ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی، انہوںنے 27فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران اور ویکسینیٹرز پر زور دیا کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو سمیت مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنی ہونگی، اب مسنگ چلڈرین یا کوئی اور بہانہ نہیں سنا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ پولیو مہم یا ویکسینیشن کے دوراں AFP(پروٹین کی کمی(یا اس قسم کی بیماریوں مبتلا پائے جانے والے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ کیا جائے، جبکہ خسرہ کی بیماری کے خاتمے پر بھی بھرپور توجہ دی جائے، کیونکہ خسرہ کی ایک پھیلنے والی بیماری ہے، جس سے قوم کے بچوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران نائب میئر سکھرطارق چوہان نے بتایا کہ بچل شاہ کا علاقہ تمام وسیع ہے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ بچوں کو بہتر طریقے سے پولیو کے بچائو کے قطرے پلائے جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ ضلع سکھر کے بچے ہمارے اپنے ہیں ، جن کو بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں لینی چاہئیں۔ جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ٹیموںکی پابند ی سے تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :