مارکیٹو ں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے شروع آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مارکیٹ یونین کو اعتماد میں لیا جائے،سنیئر نائب صدر انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ چوہدری اشرف فرزند

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے سنیئر نائب صدر چوہدری اشرف فرزند نے اپنے بیان میں کہا کہ مارکیٹو ں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے شروع آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مارکیٹ یونین کو اعتماد میں لیا جائے، تاجر پہلے ہی مارکیٹو ں میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور بورڈٹیکس ، ٹریڈ لائسنس اور جبری بے دخلیوں کی وجہ سے پریشان ہیں چیئرمین سی ڈی اے اسلام آ باد کو ماڈل سٹی بنانے میں تاجروں کو اعتماد میں لیںاورتمام مراکز میں بلا تفریق اپ گریڈیشن کا کا م جلد شروع کرائیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین آفس کے با لکل ساتھ مرکز جی سیون ستارہ مارکیٹ میں کارپارکنگ ،فٹ پاتھ ،پینے کے صاف پانی اور صفائی کے عملے کے عدم تعاون کے مسائل سے دو چار ہے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں متعدد بار یاداشت پیش کرنے سے کچھ نہیں ہو رہا۔ چیئر مین سی ڈی اے خود مارکیٹ کا اچانک دورہ کریں اور مارکیٹ کی حالت زارپر ترس کھاتے ہوئے مرکز میں ترقیاتی کام کروائیں ۔