چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کاملاکنڈ اور تیمر گرہ کی ضلعی عدالتوں کادورہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نے صوبے کے اضلاع کے دوروں کے سلسلے میں جمعہ کے روز ملاکنڈ اور تیمر گرہ کی ضلعی عدالتوں کے تفصیلی دورے کئے۔ملاکنڈ اور دیر پائیں کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز/ضلع قاضی مسٹر محمد یونس خان اور مسٹر گوہر رحمان نے اپنے اپنے علاقوں میں ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وہ دونوں اضلاع کی ضلعی عدلیہ کے معاون عملے کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ان سے گھل مل گئے اور باہمی تبادلہ خیالات کے دوران ان کی معروضات سے آگاہی حاصل کی۔چیف جسٹس نے دونوں اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ضلعی بارز کے صدور نے اپنی معروضات پیش کیںجن میں قانون کی کتابوں کی فراہمی ، لیڈیز بار روم کی تعمیر، ہیڈکوارٹر دیر پائیں میں مستقل ایڈیشنل جج کی تعیناتی اور جوڈیشل کمپلیکسسزکی ہیڈکوارٹرز اور سب ڈویژنز دیر پائیں میں تعمیر شامل ہیںچیف جسٹس نے نوجوان وکلاء کو ان کے تمام جائز مطالبات کے حل کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ دور دراز اضلاع کو پہلے ترقی دینے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے جوڈیشل افسران کی معروضات کو گہری دلچسپی سے سنا اور انہیں جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں اور سکالر شپس وغیرہ سے متعلق ہائی کورٹ کی پالیسی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذاتی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :