پاکستان میں دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی،اداکارہ شبنم

جمعہ 17 فروری 2017 22:30

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ماضی نامور فلم اداکارہ شبنم کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔انہوں نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزارے ہوئے دن مجھے آج بھی بہت یاد آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی دونوں شہروں اور عوام سے بہت پیار کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اگر پاکستان میں دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے میرے شوہر موسیقار روبن گھوش کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے موسیقار روبن گھوش نے پاکستانی فلموں کے لیے مشہور گانے کمپوز کیے تھے اداکارہ شبنم نے کہا کہ میں لاہور میں اپنے پرانے دوستوں ، اداکاروں اور ساتھیوں سے ملاقات کرنے آئی ہوںاور کچھ دن لاہورمیں قیام کروں گی۔

متعلقہ عنوان :