دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں: چینی وزیراعظم

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 22:05

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں: چینی وزیراعظم
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) چینی وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز سیہون شریف میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان مین دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں چین اوراسکی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :