سابق انگلش کرکٹر پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے

جمعہ 17 فروری 2017 21:10

سابق انگلش کرکٹر پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) انگلش ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی۔ رچرڈسن کو 1956ء سے 1963ء کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 34 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے پانچ سنچریوں کی مدد سے 2061 رنز بنائے، 1957ء میں انہیں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

1956ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ ان کیلئے یادگار رہا جس میں انہوں نے شاندار سنچری بنائی تھی اور اسی میچ میں جم لیکر نے 19 وکٹیں لیکر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں وورسیسٹر اور کینٹ کی بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :