دہشتگردوں کو بے رحمانہ انداز سے نشانہ بنائیں گے ، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز ہر جگہ کارروائی ہوگی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عزم

جمعہ 17 فروری 2017 23:59

دہشتگردوں کو بے رحمانہ انداز سے نشانہ بنائیں گے ، دہشتگردوں کے خلاف ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بے رحمانہ انداز سے نشانہ بنائیں گے اور دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز ہر جگہ کارروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نواب شاہ اور سیہون شریف کا دورہ کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کو بے رحمانہ انداز سے نشانہ بنائیں گے اور ان کے خلاف بلا امتیاز ہر جگہ کاروائی ہوگی۔ دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :