تحصیل صافی گربز قوم کا معدنیات پر قبضے اور غیر قانونی لیز رکوانے کے لئے احتجاجی جرگہ

پولیٹیکل انتظامیہ ترکی تنگی پہاڑ کی لیز کی این او سی جاری نہ کرے،جرگہ طلب کرکے قانونی لیز کا طریقہ کار بنایا جائے،جرگہ میں فیصلے

جمعہ 17 فروری 2017 23:59

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی گربز قوم کا معدنیات پر قبضے اور غیر قانونی لیز رکوانے کے لئے احتجاجی جرگہ۔با اثر ٹھیکیدار جعل سازی اور ملی بھگت سے قومی اثاثہ گریسولر پہاڑ پر قوم کو اعتماد میں لئے بغیر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔غیر قانونی لیز کے خلاف بھر پور مزاحمت کرکے کسی قسم کی احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔

پولیٹیکل انتظامیہ ترکی تنگی پہاڑ کی لیز کی این او سی جاری نہ کرے۔ قومی جرگہ طلب کرکے قانونی لیز کا طریقہ کار بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل صافی قوم گربز، علی خیل اور خادی خیل کے ایک سو سے زائد قبائلی مشران کے اختجاجی جرگے سے مہمند پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے عمائدین ملک حاجی خیر محمد ، ملک حاجی عسکر، حاجی رسول شاہ، ملک حاجی بادام ، حاجی شیر افضل، احسان اللہ، جامداد کان اور دیگر نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ ہم پولیٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا سیکرٹریٹ منرل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عبیداللہ نامی بااثر ٹھیکیدارکی غیر قانونی لیز کو روکا جائے۔ کیونکہ با اثر ٹھیکیدار چوری چھپے ہماری ملکیت ترکی تنگی پہاڑ میں نیپرائٹ اور گریسولر معدنیات پر قبضے کے لئے قومی مشران کو اعتماد میں لئے بغیر چوری چھپے لیز کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ کو لیز کی درخواست دے رکھی ہے۔

جس پر پوری قوم میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گربز کے ہادی خٰل اور علی خیل قوم نے پہاڑوں اور معدنیا ت کے لئے مشترکہ طور پر آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو پولیٹیکل حکام کے ساتھ بھی بار بار ملاقات کر کے صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہم اپنے حدود اور ملکیتی پہاڑوں پر کسی قسم کا قبضہ نہیں ہونے دینگے۔ کیونکہ یہ پوری غریب قوم کا ذریعہ معاش ہے اور ہمارے بچوں کا روزی روٹی اور مستقبل اس سے وابستہ ہے۔

اگر کسی نے جعل سازی کر کے لیز حاصل کرنے کی کوشش کی تو ہم بحیثیت قوم اس کی بھر پور مزاحمت کرینگے اور کسی قربانی سے دریغ نیاں کای جائیگا۔ کسی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری پولیٹیکل حکام پر ہوگی۔ اس لئے پولیٹیکل انتظامیہ کہ اصل مالکان کو فوری طور پر طلب کرکے مشاورتی جرگہ منعقد کرے تا کہ قومی رضا مندی سے لیز اور دیگر معاملات طے کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اس جعلی لیز پر این او سی جاری نہ کرے۔جرگے کے شرکاء نے بعد میں اختجاج ریکارڈ کرنے کے لئے علامتی اختجاجی واک کیا اور جعلسازوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

متعلقہ عنوان :