نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ماہنامہ’’ کتاب ‘‘ اکتوبر 2016ئتا جنوری 2017ء چھپ گیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ماہنامہ’’ کتاب ‘‘ کا تازہ شمارہ اکتوبر 2016ء تا جنوری 2017ء چھپ گیا ہے۔ 52صفحات کے اس میگزین کی قیمت 50روپے ہے۔ مدیر اعلیٰ و مدیر منتظم بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور اشتیاق احمد ملک ہیں۔سرورق ’’ن و لقلم قومی خطاطی نمائش‘‘ کی افتتاحی تقریب کے چیف گیسٹ صدر مملکت ممنون حسین کی رنگین تصویر ے مزیّن ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام ہونے والی چوتھی بین الاقوامی اہلِ قلم کانفرنس کی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صدارت میں افتتاحی تقریب، این بی ایف میں ’’حافظ شیرازی کارنز ‘‘کا افتتاح، ریڈرز کلب اسکیم کے اجرا سمیت ، لاہور ، واہ کینٹ، پشاور، اور ملتان میں این بی ایف کے دفاتر کی سرگرمیاں، گوشہ اشفاق احمد، این بی ایف کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتابوں کی خبریںاور موصولہ رسائل و کتب کی فہرست شامل ہے ۔زیاد