پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،06 اشتہاریوں سمیت76مشتبہ افرادکو زیر حراست

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پولیس اور پاک آرمی کاتھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑو شاہ کی حدودمیں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن۔

(جاری ہے)

06مجرمان اشتہاریوں سمیت76مشتبہ افرادکو زیر حراست میں لے لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر کی نگرانی میںاے ایس پی تحت بھائی سرکل علی بن طارق،سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس نفری،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔

تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑو شاہ کے ملحقہ علاقوں میںآپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے جس میں06مجرمان اشتہاریوں سمیت76مشتبہ افراد زیر حراست میں لیا گیا، آپریشن کے دوران870مکانات چیک کئے گئے جس میں 20 غیر رجسٹرڈ کرایہ دارںکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ آپریشن کے دوران 4 بندوق، 4پستول اور 73عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1450 گرام چرس بھی قبضہ پولیس کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :