وومن یونیورسٹی مردان میں انٹی نارکاٹکس فورس کے تعاون سے منشیات کے خلاف واک اور سیمینار کا انعقا

مقررین کا منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشرے پر اس کے مہلک اثرات متعلق شعور اجاگر کرنے پر زور

جمعہ 17 فروری 2017 23:57

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) وومن یونیورسٹی مردان میں انٹی نارکاٹکس فورس کے تعاون سے منشیات کے خلاف واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشرے پر اس کے مہلک اثرات پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے پر زور دیا اس موقع پر یونیورسٹی کے اندر واک کی گئی جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کی قیادت وومن یونیورسٹی کی ڈین آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر صائمہ عروج ،دیگر فیکلٹی ممبران اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکاٹکس فورس عامر خورشید اور وومن یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر عدنان احمد قریشی کررہے تھے واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات سے انکار زندگی سے پیار اور اس طرح کے دیگر نعرے درج تھے واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صائمہ عروج نے کہا کہ منشیات وہ ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے لہذا مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی منشیات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک خوشحال اور صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے دریں اثناء وومن یونیورسٹی مردان میں جاری ریسرچ ویک کے حوالے سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیز نے اسلام میں عورت کے مقام پر تفصیلی لکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :