ملاکنڈ ، پاک آرمی اور ملاکنڈ لیویز کا انٹی نارکاٹیکس آپریشن مکمل ، 21 ملزمان گرفتار

بھاری مقدار میں اسلحہ وکارتوس سمیت شراب، چرس اور ائیس برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 23:56

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ملاکنڈ میں پاک آرمی اور ملاکنڈ لیویز کا انٹی نارکاٹیکس اپریشن مکمل ، مشترکہ اپریشن کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وکارتوس سمیت شراب، چرس اور ائیس برآمد ، پاک آرمی اور ملاکنڈ انتظامیہ نے لیوی لائن ملاکنڈ میں ملزمان اور برامد شدہ مال میڈیا کے سامنے پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک ارمی کے 23 ایف ایف یونٹ اور ملاکنڈ انتطامیہ نے اپریشن راہ نجات میں انٹی نارکاٹیکس اپریشن مکمل کرلیا، لیوی لائن ملاکنڈ میں پاک آرمی اور ملاکنڈ انتظامیہ کے طرف سے مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران گرفتار ملزمان کے آنکھوں پر پٹیاں باند ھ کر میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اس موقع پر برامد شدہ اسلحہ اور منشیات بھی ڈسپلے کردیا گیا جس میں 12 عدد ایس ایم جی ( کلاشنکوف) 14 ایس ایم جی میگزین، 14 عدد پستول، 33 عدد پستول میگزین، مختلف بور کے 660 عدد کارتوس، 6 بنڈولئیر، 6 عدد پستول باؤچ، ایک ویٹ مشین،3900 گرام چرس، 61 بوتل شراب، ایک بوتل ائس شامل تھی ترجمان کے مطابق مشترکہ اپریشن ضلع ملاکنڈ کے مختلف مقامات گھڑی عثمانی خیل ، درگئی، پیر خیل، طوطہ کان، بل بہار، تحت بھائی ، پلو ناؤ اور کس کورونہ میں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :