خیبر ایجنسی، لنڈ یکوتل میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد

جمعہ 17 فروری 2017 23:56

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)خیبر ایجنسی لنڈ یکوتل میںپولیٹکل انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل میں پولیٹکل انتظامیہ نے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی لنڈیکوتل کے اور طورخم چیک پوسٹوں کو ہدایات جاری ،اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد نے رابطے پر بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات کئے ہیںانہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینگے انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود صورتحال کے پیش نظر لیویز اور خاصہ دار فورس کی کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل کی ہیں جو بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اسلحہ سے لیس ہوگئی اور مشکوک افراد کی کھڑی نگرانی کی جائے گی