پاک افغان بارڈر کو سیل کر نے کے بعد ملحقہ علاقے میں کرفیو ،بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل ،سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گشت بڑھا دی

جمعہ 17 فروری 2017 23:56

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)پاک افغان بارڈر طورخم کو سیل کر نے کے بعد ملحقہ علاقے میں کرفیو ،بارڈر پر ہر قسم کی امدورفت معطل ،سیکورٹی فورسز کے علاقے میں گشت بڑگادی گئی ہے تفصیلات کے مطا بق طورخم کو مکمل طور پر سیل کر نے کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم سے مچنی چیک پوسٹ تک اور بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ نے کر فیو لگادیا ہے جس سے پاک افغان بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے ،انتظامیہ نے یہ اقدام ملک میں حالیہ جاری دہشت گردی میں شدت آنے کے بعد اختیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بارڈر کو سیل کر نے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں کی لائن لگ گئی ہے اور بارڈر پاس آمدورفت میں لوگوں کو کای مشکلات کا سامنا ہے ۔بارڈر اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کو چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ افغانستان کو جنازے لے جانے کی اجازت دی گئی ،طورخم بارڈر کی بند ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز سے طورخم بارڈر پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمنٹنے کے لئے پاک افغان شاہراہ پر گشت بھی جاری تھی ۔