سیالکوٹ‘جنرل بس اسٹینڈ ، ریلو ے اسٹیشن سمیت 80درگاہوں کی سیکیورٹی ناقص قرار دیدی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)جنرل بس اسٹینڈ ، ریلو ے اسٹیشن سمیت 80درگاہوں کی سیکیورٹی ناقص قرار دے دی گئی، مذکورہ مقامات پر پولیس نفری ،واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہ ہیں۔ جبکہ داخل ہونے والوں کی چیکنگ بھی نہ کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی رپورٹ میںانکشاف ہوا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ ،جنرل بس اسٹینڈ پسرور، جنرل بس اسٹینڈ ڈسکہ، ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ، ریلوے اسٹیشن پسرور، ریلوے اسٹیشن سمبڑیال ،ریلوے اسٹیشن چونڈہ جبکہ درگاہ حضرت امام علی الحق ؒ ،حضرت پیر مراد علیؒ ،حضرت پیر شعلہ شہید ؒ ،حافظ بدر الدین ؒ ،سید نور شاہ نوگزہ شہید ؒ، سید سرخ روح ؒ،پیر بابل شہید ؒ، حضرت بہلول دانہ ؒ،حضرت بابا حسن ؒ،حضرت سید اسد علی شاہ شہید ؒ،حضرت پیر رحیم شاہ ولی ؒ،حضرت پیر علی شاہ ؒ،حضرت احمد بن قاف شہید ؒ، پیر روشن شاہ ولی ؒ، شاہ مقصود شہید ؒ، پیر کاکے شاہ ؒ، ملک شاہ ولی ؒ، پیر بخش قادریؒ، حضرت شرف شاہ قلندر ؒ، حضرت حمزہ غوث ؒ، حضرت بابا فروز ؒ، الحاج میاں سعید الدینؒ، حضرت ناظر شاہ شہید ؒ، حضرت جھنڈ پیر ؒ، حضرت شاہ سیداںؒ، حضرت شاہ خاکی ولیؒ، حضرت شاہ چانناں والی سرکارؒ، حضرت شاہ مونگاہ ولیؒ، حضرت ملاء کمال الدینؒ، حضرت شاہ دتن ابدالؒ، حضرت پنچ پیر ؒ، حضرت سائیں چراغ ؒ، سائیںمحمد دین عرف منا سرکائؒ، حضرت بابا نور شاہ ؒ، حضرت بابو لال دینؒ، حضرت میر سید عابد حسینؒ، حضرت بابا لال شاہؒ، حکیم خادم علی ؒ، حضرت جلال شاہ شہیدؒ، حضرت معصوم شاہ ولیؒ، حضرت سائیں عبدالعزیز ؒ،حضرت بابا شاہ لاہوریؒ، بیبیاں والی خانگاہؒ،حضرت سخی اعتبار شاہؒ، حضرت پیر بہار علی شاہؒ، ملا عبدالحکیم سیالکوٹیؒ، امام میراں جی سرکارؒ، سید جلال شاہ بخاریؒ، حضرت مائی اللہ رکھیؒ، حضرت بابا گلو شاہؒ، حضر ت پیر مراد ؒ، حضرت سخی سرکار سیف ؒ، حضرت بھلے شاہ ؒ، بابا شکور قادریؒ، سید کبیر احمد شاہ ؒ، حضرت محمد حسین پسروریؒ، سہریاں والی خانگاہؒ، گھوڑے والی خانگاہؒ، محمد جہانگیر شہید ؒ، حضرت بابا لال شاہؒ، حضرت پیر شاہ جہاں ولیؒ، حضر ت خواجہ پیر نور احمدؒ، حضرت پیر ونجلہ شاہ بخاریؒ، حضرت سخی سرکارؒ، حضرت منور شاہ ؒ، حضرت فقیر محمدؒ، حضرت حکیم محمد صدیق ؒ، حضرت شہاب شاہ ولیؒ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ جنرل بس اسٹینڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور درگاہوں میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو چیک کرنے سمیت واک تھرو گیٹ نصب نہ ہیں او ر نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اس طرح مذکورہ مقامات پر مانیٹرنگ روم بھی قائم نہ ہیں اور نہ ہی سٹا ف کے پاس میٹل ڈیٹکڑ موجود ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ حساس جنرل بس اسٹینڈ سیالکوٹ کو قرار دے گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جنر ل بس اسٹینڈ کے چھ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ سمیت کسی قسم کی چیکنگ نہ کی جاتی ہے۔

اور نہ ہی مانیٹرنگ روم قائم ہے۔ جس کی بناء پر بدھ کی شام ایک مشکو ک شخص بھاری مقدار میں گولیاں کے بیگ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قوی امکان ہے کہ کوئی بھی شر پسند اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ جس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ اس سلسلہ میں ٹھیکیدار جنرل بس اسٹینڈ مظفر اسلام صابی بٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا کنٹونمنٹ بورڈ کا کام ہے۔ اور اس پر عمل کرنا مذکورہ اسٹینڈ وں پر منیجروں کی ذمہ داری ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے بتایا کہ کنٹریکٹر سے معاہدہ میں تحریر ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہے۔