سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور کی صاحبزادی کی وفات پر پریس کلب پنڈی گھیب کا تعزیتی اجلاس

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پریس کلب پنڈی گھیب بخاری گروپ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت سر پرست اعلیٰ افتخار بخاری منعقد ہوا جس میں صدر ملک افتخار، چیئرمین ملک غلام ربانی اعوان، سیکرٹری جنرل ملک فیصل منیر، محمد حنیف بھٹی، سید فرحت عباس نقوی، حاجی جاوید اختر، وحید احمد، محمد صہیب، صدر الیکٹرانک میڈیا ایوب خان ، سیکرٹری جنرل حاجی حسین، سجاد حسین اور حسن معاویہ نے شرکت کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور کی صاحبزادی، سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک لیاقت علی خان اور سابق ڈاریکٹر ملک طارق علی خان کی بھتیجی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔