وطن عزیز کی دشمن قوتیں بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،دہشت گردی کا خاتمہ قومی مسئلہ ہے اسے سیاست اور مصلحت کی نذر نہیں کرنا چاہیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور معاشرتی اکائیاں اپنے ذاتی اور علاقائی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے باہم متحد ہوکر اس کی بیخ کنی کیلئے مشترکہ جد وجہد کریں

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی دشمن قوتیں بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،دہشت گردی کا خاتمہ قومی مسئلہ ہے اسے سیاست اور مصلحت کی نذر نہیں کرنا چاہیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور معاشرتی اکائیاں اپنے ذاتی اور علاقائی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے باہم متحد ہوکر اس کی بیخ کنی کیلئے مشترکہ جد وجہد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوابزدہ ملک اولیاء خان کی طرف سے میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کے چیئرمین آفتاب احمد حیدری اور وائس چیئرمین ملک عبید اللہ طاہر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میجر (ر) ملک محمد اعظم خان گھیبا، ملک سعید محمد خان، ملک ناصر علی خان، آفتاب حسین نمبردار احمدال، پرسنل سیکرٹری نوید اخترمیر ، سردار وقار حسین اور تحصیل پنڈی گھیب اور فتح جنگ کی یونین کونسلوں کے چیئرمین اور کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور ان کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب باقی رہ جانے والے چھوٹے اور نچلے درجے کے شر پسند نہتے عوام کو نشانہ بنا کر ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں ان کے خاتمے کیلئے پولیس کی تربیت کرکے انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے اقدامات ضروری ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈرگ پالیسی عوام کے مفاد میں بنائی گئی ہے اس پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جا سکتا تاہم کیمسٹ حضرات کے جائز اور قابل عمل مطالبات پر بات چیت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات ہی جان لیوا ثابت ہو ں تو حکومت اس سے صرف نظر نہیں کر سکتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹریوں کے سلسلہ میں اسلامی براد ممالک کے تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ 16 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پنڈی گھیب کے قصبات شہباز پور، دندی، میرا شریف تا جابہ موڑ کی سڑک پر تعمیراتی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :