اسلام آباد کے تعلیمی ادارے سے خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کی خبروں کی تردید، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو انسداد دہشت گردی مشق کی ہے: آئی جی اسلام آباد طارق یاسین کی وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 20:25

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے سے خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کی خبروں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) اسلام آباد کے تعلیمی ادارے سے خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد طارق یاسین کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں دہشت گردی کے خدشات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں ایک تعلیمی ادارے میں پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا دی گئی اسلام آباد کے ایک تعلیمی ادارے سے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہے۔ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل انسداد دہشت گردی مشق کی ہے۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے خوف و حراس پھیلانے سے گریز کیا جائے۔