راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاوروال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی،14ملزمان گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 23:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاوروال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے صدام سے 1350گرام چرس، لال بہادر سی270گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے وقاص سی510گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اختر سے 1509گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے اوررنگزیب سے 145گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے زبیر سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اسماعیل سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے بشارت سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے سرفراز سی01عدد پستول 30بور معہ02روند، تھانہ چونترہ پولیس نے رضوان سی01عدد کلاشنکوف معہ06روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے وال چاکنگ آردیننس کی خلاف ورزی پر عباس سلائی ،مشتاق بورنگ ، راجہ جی گڈز اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :