قائمقام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا پارکوں کا دورہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)قائمقام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ شوکت محمود نے شہر بھر کے پارکوں کا دورہ کیا اور پارکوں میں حفاظتی انتطامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوںنے متعلقہ ٹھیکداروں کی سرزنش کی اور نوازشریف پارک میں باڑکو مزیدمستحکم کرکے 6 فٹ سے 8 فٹ کرنے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ قائمقام ڈی جی پی ایچ اے نے وہاب الخیری پارک، قاری خوشی محمد پارک اور کمرشل مارکیٹ پارک کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شیخ طارق محمود اور ڈائریکٹر ایڈمن مسعود ارشد بھی موجود تھے۔